سنگاپور میں وزیر اعظم کے چناؤ کے لیے آج عام انتخابات ہو رہے ہیں ۔
موجودہ وزیر اعظم لی ہیزن لونگ کی جماعت پیپلز ایکشن پارٹی انیس سو پینسٹھ میں آزادی ملنے کے بعد سے برسر اقتدار رہی ہے
۔
سنگاپور میں پہلی دفعہ حزب اختلاف پارلیمان کے تمام سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے تاہم حکمران جماعت کے جیتنے کا امکان زیادہ ہے ۔
گزشتہ انتخابات میں پیپلز ایکشن پارٹی نے ستاسی میں سے 79 سیٹیں جیتی تھیں ۔ -